• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرملکی سرجنز فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بچوں کی ہارٹ سرجری کرینگے،سلمان رفیق

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس ہو ا،انہوں نے کہا کہ 24 فروری کو برٹش وفد یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کا دورہ کرکے فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی روانہ ہو جائے گی۔ برٹش وفد میں ایڈن لٹل ہارٹس تنظیم سے پروفیسر عمران سعید، ڈاکٹر عمر اور ڈاکٹر سندیپ شامل ہوں گے۔ غیر ملکی کارڈیک سرجنز فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں معصوم بچوں کی ہارٹ سرجریز کریں گے۔ مزید برآں انہوں نے میو ہسپتال میں عبدالرحیم خان ڈائیلسز سنٹر اور کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا۔ مریضوں سے ملاقات اور عیادت کی۔
لاہور سے مزید