• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باجوڑ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے انسداد پولیو مہم پر مامور پولیس اہلکار شہید

باجوڑ (آئی این پی )باجوڑ کی تحصیل ماموند میں انسداد پولیو مہم پر مامور پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق، باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقہ ڈمہ ڈولہ سیرئی میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار کونامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کیا۔ ڈی پی اوباجوڑ وقاص رفیق نے واقعہ کی تصدیق کردی۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید