• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل پولیس اکیڈمی کو پولیس یونیورسٹی قیام کیلئے زمین کی الاٹمنٹ کی منظوری

اسلام آباد( رانا غلام قادر ) سی ڈی اے بورڈ نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آ باد کو پولیس یونیورسٹی کے قیام کیلئے زمین کی الاٹمنٹ کی منظوری دید ی CDAمالی معاملات بہتر انتظام کیلئے (SAP) اکاؤنٹنگ سسٹم نافذ کرنےکا فیصلہ ،سیپ ڈبل انٹری اکاؤنٹنگ سسٹم ہوگا ،یہ منظوری سی ڈی اے بورڈ اجلاس میں دی گئی جو گزشتہ روز چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔25ایکڑ پر پھیلی زمین سیکٹر ایچ الیون ٹو میں واقع ہے جو ایچ الیون ون میں واقع نیشنل پولیس اکیڈمی کے بالمقابل بنتی ہے۔سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں ادارے میں مالی معاملات کے بہتر انتظام کیلئے سیپ (SAP) اکاؤنٹنگ سسٹم نافذ کرنےکی منظوری بھی دی گئی۔
اہم خبریں سے مزید