• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خصوصی اقتصادی زونز کیلئے ایک رہنما فریم ورک تیاری کی ہدایت

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) نے بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی) کو ہدایت کی ہے کہ وہ خصوصی اقتصادی زونز (ایس ای زیڈز) کے لیے ایک رہنما فریم ورک تیار کرے جو بین الاقوامی معیارات کے مطابق ہو۔ اس نئے فریم ورک میں ایسے جدید معیارات شامل کیے جائیں جو صحت، تعلیم، رہائش اور غیر ملکی انکلیو سمیت خود مختار سہولیات فراہم کریں، تاکہ نئی نسل کے خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی کو فروغ دیا جا سکے، جیسا کہ چین میں تیار کیے جا رہے ہیں۔ حکام، جو ایس آئی ایف سی کے بارہویں ایگزیکٹو کمیٹی کا حصہ تھے، نے بتایا کہ خصوصی اقتصادی زونز (ایس ای زیڈز) کے نئے تصور میں خود مختار سہولیات شامل ہیں، جن میں صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور رہائشی بنیادی ڈھانچے کی فراہمی شامل ہے۔
اہم خبریں سے مزید