• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایسا لگ رہا ہے عدلیہ کی آزادی دن بدن کم ہوتی جائے گی، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان مبشر ہاشمی کے سوال چیف جسٹس کے ریفارمز ایجنڈے کے تناظر میں کیا عدلیہ میں اس قسم کے تنازعات کا حل ممکن ہوسکے گا؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کارمحمل سرفرازنےکہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ عدلیہ کی آزادی دن بدن کم ہوتی جائے گی اور معاملات حل نہیں ہوں گے۔

 تجزیہ کار ارشاد بھٹی نےکہا کہ آپ اپنا ہاؤس ان آرڈر کریں فیصلے کریں عدلیہ کا کھویا ہوا وقار واپس لائیں،تجزیہ کارشہزاد اقبال نے کہا کہ ججز ، بار کونسل اوروکلا کے درمیا ن اعتماد کا فقدان اس وقت بہت زیادہ بڑھ چکا ہے ، تجزیہ کارعمر چیمہ نے کہا کہ چیف جسٹس نے بہت اچھی کوشش کی ہے۔

اداروں کے درمیان مکالمے کی ضرورت ہے بنیادی طو رپر یہ اسی طرف ایک قدم ہے۔ہمارے ہاں یہ تصور کیا جاتا ہے کہ ایک دوسرے سے ملنے سے آپ کمپرومائزد ہوجاتے ہیں۔ ایک دوسرے سے مل کر بھی آپ اپنی حدود کے اندر رہ سکتے ہیں۔ دوسرے کا موقف سمجھنے کی کوشش میں ہوتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید