دبئی ( سبط عارف ) دبئی میں پاکستان کی کاروباری کمپنیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے 8179نئی کمپنیاں رجسٹرڈ۔ پاکستان نئے بزنس ممبران کی تعداد کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر آگیا۔ بھارت پہلے نمبر پر، مصر کی تیسری پوزیشن ، شام چوتھا اور برطانیہ پانچویں نمبر پر ، عراق اور ترکیہ کی رجسٹریشن میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا دبئی چیمبر آف کامرس نے سنہ 2024 کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جن کے مطابق پاکستانی کمپنیوں نے دبئی میں اپنی موجودگی کو مزید مستحکم کیا ہے۔ دبئی چیمبر رپورٹ کے مطابق، 2024 میں 8,179 نئی پاکستانی کمپنیوں نے دبئی چیمبر آف کامرس میں رجسٹریشن کرائی، جس کے بعد پاکستان نئے بزنس ممبران کی تعداد کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر آگیا۔