• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کے رہنماؤں کو عمران سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو بانی چئیرمین سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی،جمعرات کو عمران خان سے ملاقات کیلئے پی ٹی آئی کے رہنما سلیمان اکرم راجہ،فیصل چوہدری ،تیمور سلیم جھگڑا،سہیل آفریدی، مصدق عباسی،حلیم عادل شیخ ،جنید اکبر، شاندانہ گلزار، مشال یوسفزئی، عاطف خان، حامد رضا، عامر ڈوگر، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بچھر ،ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب معین ریاض قریشی اور دیگر اڈیالہ جیل پہنچے ، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 12 افراد کی فہرست جیل حکام کو د ی گئی ،لیکن جیل حکام نے ان کی ملاقات نہیں کروائی ، اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ سیالکوٹ جلسے میں بڑھکیں مارنے والی خاتون یا انکے آقاؤں نے نہیں ہونے دی ، خیبر پختونخوا کے وزیر سہیل آفریدی نےکہاکہ عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات نہیں کروائی جاتی ،توہین عدالت کیلئےعدالت سے رجوع کرینگے،جنید اکبر خان نے کہا کہ ہمیں پھر ملاقات نہیں کرنے دی گئی جو آئین کی خلاف ورزی ہے ،ہم ان سے ڈرنے والے نہیں۔
اہم خبریں سے مزید