اسلام آباد (این این آئی)آن لائن دھوکہ دہی کے حملوں کی نئی لہر ، حکومتی ایڈوائزری جاری، نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم آف پاکستان (پی کے سی ای آر ٹی) نے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں شہریوں کو جعل سازی کے حملوں کی نئی لہر سے خبردار کرتے ہوئے ان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ آن لائن فراڈ سے محتاط رہیں۔ ایڈوائزری میں کہا گیا کہ جعل سازی کی ایک نئی مہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کا روپ دھار کر جعلی ای میلز کے ذریعے پاکستانی شہریوں کو فعال طور پر نشانہ بنا رہی ہے اس فراڈ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا روپ دھار کر جعل سازی کے حملوں کے خلاف چوکس رہنے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے\