• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج کیلئے شارٹ کوڈ 9999 کو استعمال کیا جائیگا

اسلام آباد( رانا غلام قادر ) وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج کےلیےشارٹ کوڈ9999 استعمال کیاجائےگا۔کو ڈپیکیج پیغامات تصدیق ،موبائل نمبرزکےساتھ شناختی کارڈکومیچ کرنے کے ٹاسک وزارت آئی ٹی کےسپرد وزیراعظم شہباز شریف نےوزارت آئی ٹی کو اہم احکامات جاری کر د یے ہیں۔وزارت آئی ٹی کو شارٹ کوڈکورمضان پیکیج کےپیغامات کی تصدیق کےلیےیقینی بنانےجبکہ موبائل نمبرزکےساتھ شناختی کارڈکومیچ کرنے سےمتعلق ٹاسک سونپ د یےگئے ہیں ۔ حکومتی ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت آئی ٹی کو رمضان پیکیج کےحوالے سے پیغامات کی تصدیق کے لیے شارٹ کوڈ9999 کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے-رمضان ریلیف پیکیج کےلیے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن میں کنٹرول روم قائم کیاجائےگا۔
اہم خبریں سے مزید