• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایجوکیشن کالج کو یونیورسٹی/ ڈگری ایوارڈنگ انسٹیٹیوٹ کا درجہ دیا جارہا ہے

کراچی(این این آئی)کراچی میں سرکاری سطح پر ایک نئی یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جارہا یے جسے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے طور پر چلایا جائے گا، اس یونیورسٹی کو ابتدا میں ڈگری ایوارڈنگ انسٹیٹیوٹ کے طور پر چارٹر دیا جائے گا۔ کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 15میں قائم ایجوکیشن کالج کو یونیورسٹی/ڈگری ایوارڈنگ انسٹیٹیوٹ کا درجہ دیا جارہا ہے جس کے لیے سندھ ایچ ای سی کے ماتحت چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی نے حال ہی میں مذکورہ کالج کا دورہ کیا ہے۔اس موقع پر سیکریٹری کالج ایجوکیشن آصف اکرام کی جانب سے بھی وائس چانسلرز پر مشتمل کمیٹی کو بریفنگ دی گئی، ڈائریکٹر جنرل چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی نعمان احسن نے اس بات کی تصدیق کی کہ ایجوکیشن کالج کو چارٹر دینے کے سلسلے میں اب تک دو وزٹ ہوچکے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ڈی جی چارٹر کمیٹی نے کہاکہ کراچی سمیت سندھ میں 5 یا 6 ایسی نجی جامعات کا انکشاف ہوا ہے جو بظاہر کاغذوں پر چل رہی ہیں، پورے ہفتے ان کے یہاں کسی بھی پروگرام کی کلاسز نہیں ہوتیں لہذا اب ہم ان نجی جامعات کے خلاف کارروائی کرنے جارہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں نعمان احسن نے کہاکہ ایک ایسی نجی یونیورسٹی بھی ہے جس کے پاس وفاقی ایچ ای سی کی این او سی بھی نہیں ہے اور وہ میڈیکل کا پروگرام چلارہے ہیں جبکہ کچھ ایسی جامعات یا ڈگری ایوارڈنگ انسٹیٹیوٹ ہیں جو انڈسٹریل لینڈ پر یونیورسٹی کا کیمپس کھول چکے ہیں جبکہ این او سی کے وقت ان کی جانب سے کیمپس کی دیگر جگہوں کو ظاہر کیا گیا تھا، انھوں نے بتایا کہ ان نجی جامعات کے خلاف کارروائی کے لیے کمیشن کی منظوری لی جارہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید