کراچی (جنگ نیوز) سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی تخلیق کردہ ایک اور ماسٹر پیس ڈرامہ سیریل ”من مست ملنگ“ جیو ٹی وی کی زینت بننے کیلئے تیار ہے۔ دلچسپ موضوع پر مبنی اس سیریل کا آغاز جمعہ کو ہوگا۔ انتقام کے شعلوں میں لپٹی عشق کی یہ داستان نوراں مخدوم کے قلم کا شاہکار ہے۔ ۔ کبیر خان اور ریا کی رومانوی داستان میں دانش تیمور اور سحر ہاشمی کی پر فریب کیمسٹری نے ناظرین کو پہلے ہی بے قرار کررکھا ہے۔ علی فیضان کی ہدایات میں ڈرامہ کی اسٹار کاسٹ میں نیئر اعجاز، صبا حمید، کامران جیلانی، عظمیٰ حسن، عدنان صمد، حبا علی خان، دودی خان، رمیز صدیقی، شہرزادے پیر زادہ، فیصل بالی، حرمین غالب، آیت عارف، ماہا حسن اور شریف بلوچ شامل ہیں۔