• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشتی حادثات دو ماہ میں 458 انسانی اسمگلر اور ایجنٹس گرفتار

اسلام آباد (ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) کشتی حادثات دو ماہ میں 458انسانی اسمگلر اور ایجنٹس گرفتار،2023حادثے کے 19 ، 2024 حادثے کے 18اور 2025 حادثے کے 10 ایجنٹس گرفتارکئے گئے ہیں، ایف آئی اے نے گزشتہ 2 ماہ کے دوران ریڈ بک کے 8 انتہائی مطلوب انسانی ا سمگلرز سمیت 458 اسمگلروں اور ایجنٹس کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، جن میں یونان کشتی حادثہ 2023ء کے 19 ، یونان کشتی حادثہ 2024ء میں ملوث 18 اور مراکش کشتی حادثے 2025 ء میں ملوث 10 ایجنٹس بھی شامل ہیں ،ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کو بھیجی گئی رپورٹس کے مطابق انسانی سمگلنگ میں ملوث ان ملزمان کی کروڑوں روپے مالیت کی جائیدادیں بھی ضبط کی گئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید