• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اتحاد کانفرنس میں قراردادیں پیش، دریائے سندھ پر چھ کینال مسترد

کراچی(نیوز ڈیسک)جئے سندھ محاذ کے چیئرمین ریاض چانڈیو کی صدارت میں کراچی پریس کلب میں سندھ اتحاد کانفرنس میں ڈاکٹر صفدر عباسی،ریاض چانڈیو،سردار عبدالرحیم ،حسنین مرزا، نورالہدیٰ شاہ،ڈاکٹر قیصر بنگالی ،سید خدا ڈنو شاہ،منظور میرانی،شہاب اوستو،ڈاکٹر علی حسن بھٹو ،عامر فیاض وڑائچ،نعیم قریشی ایڈوکیٹ اور دیگر قوم پرست رہنماؤں نے شرکت کی،تمام قراردادیں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری اور جی ڈی اے کے اطلاعات سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے پیش کی اور کانفرنس کے شرکاء نے ہاتھ اٹھا کر تائید کی۔اجلاس میں پیش کی گئی قراردادوں میں دریائے سندھ پر چھ غیر قانونی کینال کو مکمل طور پر رد کیا گیا، کیونکہ یہ منصوبہ اسٹیک ہولڈر کو اعتماد میں لیے بغیر بنایا گیاتاریخ اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق دریائے سندھ پر سب سے پہلا حق اختتامی رقبے کا ہے،ہم ان تمام کینالز کو رد کرتے ہیں جو ارسا ایکٹ اور 1991 کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتا ہے،ہم اس مطالبے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں کہ سندھ کو اس کے حصہ کا پانی 1991 کے معائدے تحت ملنا چاہیےہم اقوام متحدہ سے درخواست کرتے ہیں کہ دریائے سندہ کو کینیڈا کی میک پی اور دنیا میں دیگر دریاؤں کی طرح ایک ایک زندہ ہستی کا درجا دیا جائے،ہم پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کی انتقامی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں اور غلام مرتضی جتوئی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں،پیپلز پارٹی کی فسطائیت کو رد کرتے ہیں،سندھ میں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہیں اور قوم پرست کارکنوں کی جبری گمشدگی کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہیں،ہم انڈس ہائی وے پر بڑھتے ہوئے حادثات کا ذمہ دار وفاقی اور سندھ حکومت کو قرار دیتے ہیں ،خاص طور پر جامشور سے سیہون،اور حیدرآباد سے سکھر کے حادثات اور ساتھ ہی انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے کراچی میں ڈمپر مافیا کی کاروائیوں کی مذمت کرتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید