• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ٹیم نے پر جوش اور خوشیوں سے نہال ہزاروں تماشائیوں کے دل توڑ دئیے

کراچی( اسٹاف رپورٹر) چیمپئنزٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستانی بیٹرز نے ایونٹ کی میزبانی اور اسٹار کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کے لئے پر جوش اور خوشیوں سے نہال ہزاروں تماشائیوں کے دل توڑ دئیے، صبح سے نیشنل اسٹیڈیم میں بھر پور جذبات اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں قومی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے آنے والے شائقین اپنے ساتھ کھلاڑیوں کی تصاویر، ان کے حق میں بینرز اور پوسٹر بھی لائے تھے،کئی لمحات ایسے بھی نظر آئے جب فیملیز کے ساتھ آنے والے تماشائی نیشنل اسٹیدیم کے باہر اور مین گیٹ کے سامنے آویزاں قومی کھلاڑیوں کی تصاویر،چیمپئنزٹرافی کے لکھے ہوئے خوبصورت لفظوں کے ساتھ اپنی تصاویر اور سیلفیاں بناتے ہوئےدکھائی دئیے،اسٹیڈیم دن بھر بابر، بابر کے نعروں سے گونجتا رہا،پاکستان کی شان فخر اور رضوان کے پوسٹر لہرانے والے شائقین کے جوش اور جذبے اس وقت ٹھنڈے پڑ گئے جب پاکستانی بیٹسمنوں نے اپنی سست رفتار اننگز اور جلد آوٹ ہونے کی روایت کو دہرایا،سلمان علی آغا کے آوٹ ہونے کے بعد مایوس تماشائی اپنی نشستوں سے گھروں کو روانہ ہونا شروع ہوگئے،ٹیم کی ناکامی کے بعد غصے سے بھرے تماشائیوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف نعرے لگائے، ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کا انتخاب ہی درست نہیں کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید