• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثانیہ مرزا کا بیٹا فرح خان کے ہاتھ سے گیند لے اڑا


بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف کوریوگرافر اور فلم ساز فرح خان نے بھارتی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے بیٹے کی حرکت پر حیران رہ گئیں۔

حال ہی میں فرح خان نے اپنے یوٹیوب چینل پر نیا وی لاگ شیئر کیا ہے، جس میں بھارتی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کے بیٹے اذہان مرزا ملک نے بطور مہمان شرکت کی۔

وی لاگ میں انہیں دلچسپ گفتگو کرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں، اسی دوران فرح خان نے از راہِ تفنّن کھیل میں مصروف ثانیہ مرزا کے بیٹے کی بال چھین کر واپسی کے لیے شرط رکھ دی اور کہا کہ چلو، مجھے ادت جی کی طرح کِس (بوسہ) دو، پھر بال ملے گی۔

جہاں یہ جملہ سُن کر قریب بیٹھی ثانیہ مرزا ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئیں وہیں اذہان مرزا ملک اپنا چہرہ ہاتھوں سے چھپا کر شرمانے لگے۔

ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ فرح خان کا دھیان پل بھر کے لیے ادھر اُدھر ہوتا ہے تو اذہان موقع کا فائدہ اُٹھا کر کوریوگرافر کے ہاتھ سے اپنی بال واپس لے کر بھاگ جاتے ہیں، یہ دیکھ کر فرح خان کا منہ کھلا کا کھلا رہ جاتا ہے۔

اس پر فرح خان نے ثانیہ مرزا سے مذاق میں کہا کہ میں بتا رہی ہوں تمہارا بیٹا چور بنتا جا رہا ہے، اس موقع پر ثانیہ مرزا فرح خان کی باتوں پر ہنستی رہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید