واشنگٹن میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر کے مسافر طیارے سے ٹکرانے کے حادثے میں متاثرہ خاندان نے فیڈرل ایوی ایشن اور امریکی فوج کے خلاف الگ الگ 25 کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔
حادثے میں ہلاک ہونے والے کینکٹیکٹ کے 40 سالہ شخص کی اہلیہ نے دعوے میں الزام لگایا ہے کہ حادثہ ایف اے اے اور امریکی فوج کی غلطی کی وجہ سے ہوا۔
واضح رہے کہ ایک مسافر طیارہ اور ایک بلیک ہاک ہیلی کاپٹر 29 جنوری کی رات واشنگٹن ڈی سی میں ریگن نیشنل ہوائی اڈے کے قریب فضا میں ٹکراگئے تھے۔
حادثے کے نتیجے میں مسافر طیارہ دریائے پوٹومیک میں گر کر تباہ ہو گیا تھا اور اس میں سوار 67 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔