• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اروشی روٹیلا فلم ڈاکو مہاراج کی او ٹی ٹی ریلیز سے باہر؟

اروشی روٹیلا—فائل فوٹو
اروشی روٹیلا—فائل فوٹو 

نازیبا ڈانس، مارکیٹنگ اسٹریٹیجی یا وجہ کچھ اور؟ بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کو فلم ڈاکو مہاراج کی او ٹی ٹی ریلیز  سے باہر کر دیا گیا۔

 نیٹ فلکس نے فلم ڈاکو مہاراج سے بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کے تمام سینز حذف کر دیے ہیں، یہ اقدام فلم کی اسٹریمنگ ریلیز سے چند گھنٹے قبل کیا گیا، جس سے اداکارہ کے مداحوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، فلم 21 فروری 2025ء کو نیٹ فلکس پر دستیاب ہو گی۔

اروشی روٹیلا نے فلم کی تشہیر میں نمایاں کردار ادا کیا تھا اور فلم کی کامیابی پر بھی خوشی کا اظہار کیا تھا۔

ڈاکو مہاراج 12 جنوری 2025ء کو ریلیز ہوئی تھی اور اس میں ننداموری بالاکرشنا، بوبی دیول، پراگیا جیسوال، اور شردھا سریناتھ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ 

فلم کی اسٹریمنگ ریلیز کے پوسٹر  میں بھی اروشی روٹیلا کی عدم موجودگی نے مداحوں میں مزید سوالات کو جنم دیا ہے۔

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کو فلم ڈاکو مہاراج کے گانے میں فحش ڈانس پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

یہ واضح نہیں ہے کہ نیٹ فلکس نے اروشی روٹیلا کے مناظر کیوں حذف کیے ہیں، اس بارے میں کوئی بیان یا باضابطہ تصدیق جاری نہیں کی گئی ہے۔

اداکارہ اروشی کو ہٹانے کی محض صرف افواہیں ہیں یا معاملہ کچھ اور ہے، 21 فروری 2025ء کو نیٹ فلکس پر فلم کی ریلیز کے بعد ہی اس بات کی تصدیق ہو سکے گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید