• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کل دو روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان روانہ ہونگے

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیرِاعظم شہباز شریف 24 تا 25 فروری جمہوریہ آذربائیجان کا دو روزہ سرکاری دورہ کرینگے۔ وہ یہ دورہ آزربائیجان کے صدرِ الہام علئیو کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ وزیرِاعظم شہباز شریف کا مارچ 2024 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد آذربائیجان کا دوسرا دورہ ہوگا۔ ان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔ وفد میں نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار اور کابینہ کے دیگر اہم ارکان شامل ہوں گے۔ دورے کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون کے کئی مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

اہم خبریں سے مزید