• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانیوں نے یو اے ای میں ایک سال میں 8 ہزار نئی کمپنیاں بنا لیں

دبئی(آئی این پی)پاکستانیوں نے متحدہ عرب امارات میں ایک سال میں 8 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں بنا لیں، سال 2024میں سب سے زیادہ نئی کاروباری کمپنیاں بنانے والے پاکستانیوں کا نمبر دوسرا ہے۔متحدہ عرب امارات میں مجموعی طور پر پاکستانیوں کی 47 ہزار کاروباری کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں، دبئی چمبر آف کامرس میں سب سے زیادہ یعنی ساڑھے 16 ہزارسے زائد بھارتیوں کی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔پانچ ہزارتین سو نئی کمپنیاں مصری شہریوں کی ملکیت میں رجسٹرڈ ہوئیں، 2600 سے زائد برطانوی شہریوں نے بھی نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کروائیں۔1718 کمپنیاں عراقی شہریوں کے نام سے رجسٹرڈ ہوئیں، متحدہ عرب امارات میں پچھلے سال 1314 کمپنیاں ترک شہریوں نے رجسٹرڈ کرائیں۔پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی سرمایہ کاروں کی تعداد بڑھ رہی ہے، زیادہ پاکستانیوں کا دبئی میں کاروبار کیلئے آنا دونوں ملک کیلئے بہتر ہے، زیادہ سرمایہ کاری ملک کو واپس زیادہ ترسیلات بھیجنے میں مدد دے گی۔
اہم خبریں سے مزید