• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دریجی تھانے سے17 یا 18 کلومیٹر دور گاڑی کو آگ لگائی گئی

کراچی( ثاقب صغیر )تفتیشی حکام نے ملزمان کی نشاندہی پر بلوچستان کے علاقے دریجی پہنچنے کے روٹ کا تعین کر لیا ہے۔تفتیشی حکام کے مطابق ملزمان بند مراد کے راستے لنڈانی ندی کے قریب پہنچے ۔ملزمان نے ڈیڑھ کلو میٹر تک گاڑی خشک ندی کے اندر چلائی۔ ناہموار جگہ پر گاڑی چلانے سے گاڑی کو جزوی نقصان بھی پہنچا۔ حکام نے بتایا کہ جہاں ملزمان نے مصطفیٰ عامر سمیت گاڑی کو آگ لگائی وہ جگہ دریجی تھانے سے 17 سے 18 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے جبکہ سڑک سے وہ جگہ 100 سے 200 میٹر اندر ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جائے وقوعہ پر لے جا کر پورے روٹ کی نشاندہی کروائی گئی ہے۔گاڑی جلائے جانے کے تین روز بعد پولیس کو اطلاع ملی۔جلی گاڑی کو مقامی چرواہے نے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔
اہم خبریں سے مزید