• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارمغان اور شیراز کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملزمان ارمغان اور شیراز کے جسمانی ریمانڈ میں 5دن کی توسیع کردی۔عدالت میں پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم ارمغان سے منی لانڈرنگ سے متعلق بھی تحقیقات کرنی ہے ۔.انسداد دہشت گردی عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں پانچ دن کی توسیع کرتے ہوئے میڈیکل کرانے کا حکم دیا ۔پولیس نے ملزمان ارمغان اور شیراز کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا،کیس کے تفتیشی افسر کی جانب سے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ تفتیشی افسر کاکہنا تھا کہ ارمغان کے دو ملازمین کا 164 کا بیان ریکارڈ کرانا ہے ،ملزم ارمغان کے گھر سے ملنے والے اسلحے اور لیپ ٹاپ کا فرانزک کرانا ہے ،دوران سماعت ملزم ارمغان کمرہ عدالت میں گر گیا جسے اٹھا کر پولیس نے بنچ پر بٹھایا ۔ پراسیکیوٹر کا عدالت میں کہناتھاکہ ہائی کورٹ اور اے ٹی سی کورٹ ٹو میں بھی ملزم ایسے ہی گر گیا تھا ،ملزم ارمغان کا میڈیکل کرایا گیا تو بالکل فٹ تھا۔ ملزم کا کہنا تھاکہ مجھے بلوچستان لے کر گئے اور کہا بھاگو ہم تمہیں گولی ماریں گے۔سماعت کے دوران عدالت نے ملزم سے استفسار کیاکہ کیا آپ کو مارا ہے، مجھے مارا ہے، یہ کہہ کر ملزم ارمغان گر گیا۔
اہم خبریں سے مزید