• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیروت: حسن نصراللّٰہ، ہاشم صفی الدین کے جنازے میں ہزاروں لوگوں کی شرکت

فوٹو: اسکرین گریپ پریس ٹی وی
فوٹو: اسکرین گریپ پریس ٹی وی

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کے شہید سربراہ حسن نصراللّٰہ اور  سیکریٹری جنرل ہاشم صفی الدین کی بیروت میں ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

حسن نصر اللّٰہ اور سید ہاشم صفی الدین کے تاریخی جنازے میں شرکت کیلئے لبنان اور دنیا بھر سے لاکھوں افراد بیروت پہنچے ہیں۔

بیروت میں امن و امان قائم رکھنے کےلیے فوج اور داخلی سیکیورٹی فورسز کے یونٹس تعینات کیے گئے، جبکہ جنازے کی رسومات کےلیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق حسن نصراللّٰہ اور سیکریٹری جنرل ہاشم صفی الدین کے جسد خاکی اسٹیڈیم میں پہنچا دیے گئے، بیروت کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں نماز جنازہ کا اجتماع ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ حسن نصر اللّٰہ 27 ستمبر 2024 کو اسرائیل کے جنوبی بیروت پر فضائی حملے میں شہید ہوئے تھے، جس میں اسرائیلی جیٹ طیاروں نے 85 ٹن دھماکہ خیز مواد سے ضاحیہ میں 6 رہائشی عمارتیں تباہ کر دی تھیں۔ جبکہ سید ہاشم صفی الدین 3 اکتوبر 2024 کو اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے۔

حزب اللّٰہ نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دونوں رہنماؤں کے جنازے کو مؤخر کر دیا تھا، تاہم آج یہ تاریخی تقریب انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ منعقد کی جا رہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید