• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ٹیکس پالیسیوں سے عالمی معیشت کو خطرہ ہے، ماہرین کا انتباہ

سراجیو(شِنہوا) واشنگٹن کی "زیرو سم" منطق پر مبنی بڑھتی ہوئی تحفظ پسند پالیسیاں عالمی اقتصادی نظام کو غیر مستحکم کرنے اور کساد بازاری کے دباؤ کو بڑھانے کا خطرہ پیدا کر رہی ہیں۔بوسنیا اور ہرزیگووینا کی یونیورسٹی آف بانجا لوکا میں سیاسیات کے فیکلٹی پروفیسر ولاڈے سیمووک نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کا قلیل مدتی مقامی فوائد کو ترجیح دیتا ہوا ٹیکس پر مبنی ایجنڈا بین الاقوامی سپلائی چینز کو توڑنے اور کثیرالجہتی اداروں کو کمزور کرنے کی دھمکی دے رہا ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں ٹرمپ انتظامیہ کے زیادہ ٹیکسز کی بحالی کااقدام مرکنٹیل ازم کے اصولوں کی طرف واپسی قرار دیا۔سیمو وک نے کہا کہ واشنگٹن پیداوار کو واپس لانے اور درآمدات پر انحصار کرنے کی کوشش کر رہا ہے،انہوں نے کہا کہ جدید معیشتیں باہمی انحصار پر فروغ پاتی ہیں۔ اس توازن کو خراب کرنے سے افراط زر، سپلائی چین کی افراتفری اور کثیرالجہتی فریم ورکز کے تباہ ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید