• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کیخلاف جنگ جاری رہے گی، وزیر اعظم

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملاتے رہیں گے۔ قوم کے بیٹوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل سد باب کے لیے سرگرم عمل ہیں۔وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار اتوار کے روز ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن اور مدی میں 7 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا سکیورٹی فورسز نے 7خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچاکر ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ڈپٹی چیرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے انٹیلیجنس پر مبنی کاروائیوں کے دوران فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا،انہوں نے فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید