• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو مناظرہ کا چیلنج سورج کو آنکھ دکھانے کے مترادف ہے، ترجمان

پشاور(نمائندہ جنگ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو مناظرے کا چیلنج سورج کو آنکھ دکھانے کے مترادف ہے، فارم 47والے وزیر اپنے سیاسی قد کاٹھ کو دیکھ کر بات کیا کریں، وزیر اعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور کے ترجمان فراز مغل نے کہاہے کہ فارم 47سے بنی وفاقی اور پنجاب حکومت خیبرپختونخوا کو کاپی کرتے ہیں، فارم 47کی وزیر اعلی ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا پر کروڑوں خرچ کررہی ہے جبکہ کارکردگی صفر ہے، ان کے رہنما ہمیشہ چور دروازوں سے حکومت میں آئے ہیں اور پھر منہ چھپا کر لندن بھاگ جاتے ہیں،وفاقی حکومت پن بجلی، این ایف سی ایوارڈ اور قبائل کے فنڈز روکے ہوئے ہیں، فراز مغل نے کہا کہ دارم 47 کی حکومت جوڈیشل کمیشن بنا کر 9 مئی سمیت تمام واقعات کی انکوئری کرے، مناظرہ کرنے کے لیے پہلے کوئی فلاح منصوبہ یا عوام کو سہولت دے کر دیکھائے، فراز مغل نے کہا کہ فارم 47 پر بنی حکومت نمائندہ گورنر فضول بونگیاں مارہے ہیں، گورنر تو اپنے آبائی علاقے ڈیرہ سے یونین کونسل کا الیکشن بھی جیت نہیں پائے،ڈیرہ کی عوام نے انہیں 4مرتبہ جھوٹ اور غلط بیانی کی وجہ سے مسترد کیا ہے، بانی پی ٹی آئی ملکی نہیں بلکہ بین الاقومی لیڈر ہے اور لوگ اسے پسند کرتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید