• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان طالبان نے ’ریڈیو بیگم‘ کی نشریات بحال کردیں

اسلام آباد (فاروق اقدس) افغان طالبان نے خواتین کے ریڈیو اسٹیشن ’ریڈیو بیگم‘ کی نشریات بحال کردیں۔ ریڈیو بیگم کی نشریات غیر ملکی ٹی وی چینل کو مواد کی غیر مجاز فراہمی اور لائسنس کے غلط استعمال کی وجہ سے طالبان نے معطل کر دی تھیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق ریڈیو بیگم کا آغاز مارچ 2021 میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کیا گیا تھا، یہ ریڈیو اسٹیشن طالبان کے اقتدار میں آنے سے 5 ماہ قبل امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا کے دوران شروع کیا گیا تھا۔ ریڈیو اسٹیشن کا مواد مکمل طور پر افغان خواتین تیار کرتی ہیں، اس کا سسٹر سیٹلائٹ چینل بیگم ٹی وی فرانس سے کام کرتا ہے، اور ایسے پروگرام نشر کرتا ہے جو ساتویں سے بارہویں جماعت تک افغان اسکولوں کے نصاب کا احاطہ کرتے ہیں، طالبان نے ملک میں چھٹی جماعت کے بعد خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
اہم خبریں سے مزید