• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب کچھ آئین کے مطابق ہوگا تب ہی ملک ترقی کرسکتا ہے، اچکزئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) تحریک تحفظ پاکستان کے رہنما محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جب تک ملک میں آئین کی بالادستی نہیں ہوگی ملک نہیں چل سکتا،سب کچھ آئین کے مطابق ہوگا تب ہی ملک ترقی کرسکتا ہے، ملک غلط حکمرانوں کے ہاتھ میں آ کر بحران میں گھرا ہوا ہے، ہم ملک میں آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں، پاکستان کا مستقبل جمہوریت میں ہے، سلمان اکرم راجا نے کہا موجودہ پارلیمان عوام کی نمائندہ نہیں، لطیف کھوسہ نے کہا ملک کو آئین بے سر زمین بنا دیاگیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے اتوار کو کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کا ۔اس موقع پر اسد قیصر، صاحبزادہ حامدرضا،.ساجد ترین، اخوندزادہ حسین ور دیگر بھی موجود تھے۔ محمودخان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک تھا،غلط حکمرانوں کے ہاتھ آگیاہے، سب کچھ آئین کے مطابق ہوگا تب ہی پاکستان ترقی کی طرف آسکتا ہے،دیر سے آئے درست آئے۔ ہم سب ایک پلیٹ فارم پر آگئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ملک میں آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں، ہم کسی کی خوشامد پر یقین نہیں رکھتے، اس وقت عوام کنفیوژ ہیں، ملک کی عوام کوجمہوریت اورحقوق چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے خط کے ذریعے اداروں اور قوم کے ضمیر کو جھنجھوڑا ہے،وہ خط کے ذریعے کوئی ریلیف نہیں مانگ رہے،بانی اداروں کو کہہ رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید