• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طورخم بارڈر دوسرے روز بھی بند‘ آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں معطل

لنڈیکوتل (صباح نیوز) طورخم بارڈر دوسرے روز بھی بند‘ آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں معطل ،بارڈر پر سکیورٹی ہائی الرٹ‘ حالات معمول کے مطابق نہیں، مسافر و تاجر پریشان ‘تاحال مذاکرت نہیں شروع ہوسکے،پاک افغان طورخم بارڈر دوسرے روز بھی بند ہے، افغان فورسز متنازع حدود میں تعمیراتی کام کرنے پر بضد تھیں، جس کے باعث پاک افغان طورخم بارڈر پیدل آمدورفت و تجارتی سرگرمیوں کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ بارڈر پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، اور حالات معمول کے مطابق نہیں، مسافر و تاجر پریشان دکھائی دیتے ہیں، طورخم بارڈر دوسرے روز بھی ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند ہونے سے سرحد پار جانے اور آنے والے بارڈر کھلنے کے منتظر ہیں، تجارت بھی معطل ہوکر رہ گئی ۔
اہم خبریں سے مزید