• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلفٹن میں منشیات مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن،27 افراد گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ضلع جنوبی پولیس نے کلفٹن میں منشیات مافیا کیخلاف کریک ڈائون کرکے 27 افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ اور 4 چوری شدہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلیں،زیر حراست افراد سے تفتیش جاری ہے۔ ترجمان ایس ایس پی جنوبی کے مطابق ضلع ساؤتھ کلفٹن ڈویژن کی تینوں سب ڈویژن میں منشیات مافیا کے خلاف کیے گئے سرچ آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 27 افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس نے آپریشن میں ایک پستول اور چار چوری شدہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلی۔دوران آپریشن مطلوب منشیات فروش نواز عرف بھولا اور مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم یاسین شاہ اور دیگرکو گرفتار کیا گیا ،ملزمان سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید