• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم ایل کے رہنما مصطفیٰ ملک کے زیر اہتمام رابطہ کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد (جنگ نیوز)پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے سیاسی درجہ حرارت میں کمی لانے اور تمام سٹیک ہولڈرز کو قومی ایجنڈا پر متفق کرنے کے لیے قائم کی گئی سیاسی رابطہ کمیٹی کا پہلا باقاعدہ اجلاس اتوار کے روز مسلم لیگ ہاوس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت کمیٹی کے وائس چئیرمین غلام مصطفیٰ ملک نے کی۔ اجلاس میں کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر محمد امجد، محمد رحیم اعوان، انتخاب خان چمکنی، طارق حسن اور رضوان صادق خان شریک ہوئے،جب کہ اجلاس کے حوالے سے کمیٹی کے چئیرمین میر نصیر خان مینگل سے بھی مشاورت کی گئی۔ جبکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ملکی مسائل اور درپیش چیلجز سے نمٹنے کے لیے اپوزیش جماعتوں سے بامقصد بات چیت میں حرج نہیں۔ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر امجد نے کہا کہ پارٹی قائد چوہدری شجاعت حسین سمجھتے ہیں کہ اس وقت ملک کو درپیش مسائل کا واحد حل تمام سیاسی قوتوں اور سٹیک ہولڈرز کا آپس میں مل بیٹھنے میں ہے۔سیاسی رابطہ کمیٹی ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے کرے گی اور ملکی استحکام کے لئے کردارادا کرے گی۔
اسلام آباد سے مزید