• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے چار لڑکیوں سمیت 5 افراد اغواء

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے چار لڑکیوں سمیت 5افراد کو اغواء کر لیا گیا۔ تھانہ صادق آباد کو آفاق احمد نے بتایا کہ محمود خان کاروبار کیلئے بھتہ طلب کرتا تھا۔ محمود خان نے پانچ چھ نامعلوم افراد کے ہمراہ سعد زبیر کو میری دکان سے اغواء کر لیا۔ تھانہ صادق آباد کو شازیہ کاشف نے بتایا کہ میری بیٹی (خ) عمر 23سال کو عدیل قمر نے ورغلاء پھسلا کر اغواء کر لیا۔
اسلام آباد سے مزید