• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت اہلسنت کے زیر اہتمام علماء و مشائخ اور آئمہ و خطباء کا اہم اجلاس

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)جمعیت اہلسنت کے زیر اہتمام اسلام آباد کے علماء و مشائخ اور آئمہ و خطباء کا اہم اجلاس ہوا مساجدو مدارس کا ہر قیمت پر دفاع کرنے کا عزم،علماء کرام نے اعلان کیا کہ اسلام آباد میں نہ کسی مسجد کو شہید کرنے کی اجازت دیں گے نہ کسی مدرسہ کو اپنی جگہ سے منتقل کیا جا سکتا ہے،حکمران دوبارہ 2007ء جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش نہ کریں،ملک کی موجودہ نازک صورتحال مساجد و مدارس کے خلاف کسی قسم کی مہم جوئ کا متحمل نہیں، مدرسہ المسلم و مدنی مسجد کے حقوق کے تحفظ اور آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے جمیعت اہلسنت کی مجلس عاملہ کا اجلاس 25 فروری کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمیعت اہلسنت کے زیر اہتمام مدرسہ المسلم مری روڈ اسلام آباد میں ایک اہم ہنگامی اجلاس ہوا جس میں مولانا ظہور احمد علوی جنرل سیکرٹری جمیعت اہلسنت و رکن مجلس عاملہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان ، مولانا نذیر فاروقی مہتمم معارف القرآن اسلام آباد ، مفتی عبدالسلام مہتمم دارلھدی اسلام آباد، مفتی اویس عزیز صدر جمیعت علماء اسلام اسلام آباد،مولانا عبد الکریم قاسمی،مہتمم جامعہ قاسمیہ اسلام آباد ، مفتی مجیب الرحمٰن مہتمم جامعہ محمدیہ راولپنڈی ،مولانا شبیر کاشمیری،مہتمم اصحاب الصفہ کورنگ ٹاؤن ،مولانا عبدالرحمٰن معاویہ جنرل سیکرٹری سنی علماء کونسل اسلام آباد، جاوید خان بنگش چیئرمین پختون ایکشن کمیٹی ، بلال ربانی ناظم اطلاعات مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ،سمیت جڑواں شہر وں کے علماء و مشائخ، مساجد کے ائمہ و خطباء اور دینی مدارس کے ذمہ داران کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
اسلام آباد سے مزید