• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردو کو سرکاری زبان نافذ کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام کھلا خط

اسلام آباد (خبر نگار) سینئر وکیل ایم کوکب اقبال نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے سرکاری اداروں میں اردو کو بطور سرکاری زبان رائج کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نام ایک کھلے خط میں ایڈووکیٹ ایم کوکب اقبال نے کہا کہ 2015میں سپریم کورٹ نے سرکاری دفاتر میں اردو زبان کے نفاذ کیلئے فیصلہ سنایا لیکن ابھی تک اس پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ 1973 کے آئین کے آرٹیکل 251 کے تحت آئین کے نفاذ کے 25 سال کے اندر اردو کو سرکاری زبان بنانے کیلئے آئینی ذمہ داری حکومت پر ڈالی گئی جو آج تک پوری نہیں کی گئی۔
اسلام آباد سے مزید