• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ حکومت تعلیمی شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، وفاقی وزیر

اسلام آباد(جنگ نیوز) وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی تعلیم کے بغیر ممکن نہیں۔ غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے تعلیمی ترقی کلیدی اہمیت رکھتی ہے اور موجودہ حکومت اس شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔یہ بات انہوں نے چنیوٹ اسلامیہ سکول آف کالج فیصل آباد کی سلور جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے ادارے کے لیے 10لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے چنیوٹ اور کراچی میں میڈیکل یونیورسٹی کے قیام کی خواہش کا اظہار کیا اور بتایا کہ میری ٹائم یونیورسٹی کے قیام پر بھی کام جاری ہے۔قیصر احمد شیخ نے کہا کہ پاکستان کی 90 فیصد تجارت سمندر کے ذریعے ہوتی ہے، جو ملکی معیشت میں نمایاں بہتری لا رہی ہے۔تقریب کے اختتام پر وفاقی وزیر نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات کو میڈلز اور سرٹیفکیٹس دیے، قرآن کریم حفظ کرنے والے 11 بچوں کی دستار بندی اور 3 بچیوں کی ڈوپٹہ پوشی بھی کی۔
اسلام آباد سے مزید