• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش و برفباری کے آج رات سے نئے سپل کی پیشنگوئی

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )محکمہ موسمیات نے بارش و برفباری کے نئے سپل کی پیشنگوئی کر دی ہے ، (آج)پیر کی رات سے پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے بعض اضلاع جبکہ (کل) منگل کے روز سے راولپنڈی اسلام آباد سمیت شمالی بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، مری اور گلیات میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ، بارش کا یہ سلسلہ اگلے چار روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش/شدید برفباری کی بھی توقع ہے ، بالائی پنجاب، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے، موسلادھار بارش کے باعث خیبرپختونخوا اور کشمیر کے مقامی نالوں/ ندی نالوں میں طغیانی جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کا بھی کا خدشہ ہے۔
اسلام آباد سے مزید