• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرین صحت کا بڑھتی ہوئی غیر متعدی بیماریوں کو روکنے کےلیے حکومت سے اقدامات کا مطالبہ

اسلام آباد( کامرس رپور ٹر ) ماہرین صحت نے غیر متعدی بیماریوں کے بڑھتے ہوئے سیلاب کو روکنے کےلیے حکومت سے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے، صحت عامہ کی پالیسیوں پرانڈسٹری کے اثر کو ختم کرنے کے لیے فوری کارروائی کی ضرورت ہے، ماہرین صحت ، سول سوسائٹی نے حکومت سے پالیسی سازی کے عمل میں انڈسٹری کے اثر و رسوخ کو ختم کرنے کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ سول سوسائٹی اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کرتی ہیں کہ الٹرا پروسیسڈ مصنوعات کے مضر اثرات کے بارے میں بہت زیادہ شواہد کے باوجود ملٹی نیشنل کمپنیاں پاکستان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھا رہی ہیں۔ اس حوالے سے پناہ کےصدر میجر جنرل ( ر) مسعود الرحمن کیانی ، جنرل سیکریٹری ثنا اللہ گھمن اور تکنیکی ایڈوائزر منور حسین ، ڈاکٹر صبا، مس اریبہ شاہد ، ڈاکٹر عبدالباسط ، مختار احمد ، رابعہ انور، غلام عباس، ڈاکٹر خالد رندھاوا ، ڈاکٹر مظہر اور دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ایک قانون منظور کر چکی ہے جس میں کسی بھی بیورج کمپنی کو اپنے مشروبات سکولوں میں اور اس کے 100میٹر کے دائرے میں فروخت اور تشہیر پر پابندی ہے۔ ایسے میں ایک بڑی کمپنی کے ساتھ معاہد ہ کیا گیا جس میں وہ اپنے لوگو کے ساتھ فوڈ باکس تقسیم کر رہے ہیں نہ صرف بچوں کی صحت کے ساتھ ایک کھلواڑ ہے ۔
اسلام آباد سے مزید