• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد‘ نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا تیسرا واقعہ‘ عامل نے 30 لاکھ ہتھیا لئے

اسلام آباد‘ راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار‘ سٹاف رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں رواں سال نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا تیسرا واقعہ بھی پیش آ گیا۔ تھانہ گولڑہ کی حدود میں نومولود بچے کی لاش کتوں کو گھسیٹتا دیکھ کر ایک شہری نے پولیس کو کال کر دی۔ یاد رہے تھانہ شہزاد ٹائون اور تھانہ سنبل کے بعد اسلام آباد میں رواں سال نومولود بچوں کی لاش ملنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے جبکہ پولیس تاحال کسی بھی مجرم کا سراغ نہیں لگا سکی۔ تھانہ ریس کورس کے علاقہ میں بلیک میل کرکے خاتون سے 30لاکھ روپے ہتھیانے والے عامل کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید