• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں ویمن ایمپاورمنٹ کانفرنس کا انعقاد

اسلام آباد(جنگ نیوز) اسلام آباد میں ویمن امپاور منٹ کی ایک کانفرنس منعقد کی گئی جس میں ایم پی اے شازیہ رضوان افسر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں خواتین کو فرنٹ لائن پر کام کرنے کے لیے بہت سے کٹھن حالات سے گزرنا پڑتا ہے ۔ بہت تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اس کے ساتھ یہ بھی کہا کہ ان کو سب سے بڑی سپورٹ اپنے گھر سے ملی ۔ کہا کہ عورت کی کسی ایسی آزادی کو نہیں مانتی جو معاشرتی اصول و اقدار کے خلاف ہو ۔پروگرام میں فرح جاوید نجمہ ملک انجلینا عارف عمارہ زیشان اور ریورنڈ پاسٹر یعقوب بھٹی نے بطور سپیکر شرکتِ کی۔
اسلام آباد سے مزید