• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پمز ہسپتال کی مرمت کے لیے 25 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری

اسلام آباد(کامرس رپور ٹر،نامہ نگار )وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال پمز کی مرمت کےلیے حکومت نے25کروڑر وپے کی گرانٹ جاری کردی، وفاقی حکومت نے مجموعی طور پر پمز کی مرمت اور دیگر سہولیات کی بہتری کےلیے 40کروڑر وپے کی گرانٹ کی منظوری دی ہے ،وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پمز ہسپتال کی تعمیر کے 40سال بعد بڑے پیمانے پر ہسپتال کی مرمت اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کا کام شروع کر دیا گیا،وزیر اعظم کے کوارڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار برتھ، سیکرٹری وزارت صحت ندیم محبوب کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں سےہسپتال کی مرمت شروع کر دی گئی ہےاور ابتدائی طور پر ہسپتال کی چھتوں کی مرمت کا کام شروع کیا گیاہے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز پروفیسر ڈاکٹر عمران سکندر کی نگرانی میں سی ڈی اے پمز ہسپتال کی مرمت کے منصوبے کو آئندہ دو ماہ میں مکمل کرے گا۔منصوبے میں ہسپتال کے وارڈ زکی مرمت سمیت دیگر کام بھی مکمل کیا جائے گا۔
اسلام آباد سے مزید