• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، پتنگ باز اور فروشوں کیخلاف کریک ڈان 11 گرفتار

اسلام آ باد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی پولیس کا پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف اتوار کو بھی بڑے پیمانے پر کریک ڈائون جاری رہا۔ تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس ٹیم نے پتنگ بازی اور پتنگ فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے07 ہزار سے زائد پتنگیں، 06 ہزار سے زائد ڈوریں برآمدکرلیں ،گرفتار ملزم معاذ احمد کے خلاف مقدمہ کا اندراج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ سنگین جر ائم میں ملوث 07 مجرمان سمیت 11 جر ائم پیشہ عناصر گرفتار ،ملزمان کے قبضہ سے5150 گرام ہیروئن،5250گرام چرس، 40بوتلیں شراب اور غیرقانونی اسلحہ برآمدہوئے۔
اسلام آباد سے مزید