• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرودھائی، فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا گیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ پیرودھائی کے علاقہ میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیاگیا، تھانہ پیرودھائی کو فد ا محمد خان نے بتایا کہ ہدایت اللہ مسلح پسٹل ،سر اج دین مسلح پسٹل اچانک آئے اور ہدایت اللہ نے فائر پسٹل کیا جو میرے کزن سرن زیب کو کمر پر لگا اور پھر دوسرا فائر سراج دین نے اپنے پسٹل سے سرن زیب پر کیا جو اس کی کمر پر لگا جو مضروب ہوکر منہ کے بل زمین پر گرگیا سراج دین اور ہدایت اللہ اڈہ پیرودھائی کی پچھلی جانب فرار ہوگئے ہم دونوں بھائی اپنے کزن سرن زیب کو بحالت مضروبی بغرض علاج معالجہ بذریعہ ایمبولینس 1122 ہولی فیملی ہسپتال لارہے تھے کہ وہ راستے میں انہی زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہوگیا۔
اسلام آباد سے مزید