• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے چوتھی سلیکشن لسٹ جاری

لاہور( جنرل رپورٹر)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے پنجاب کے 32 پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لیے چوتھی سلیکشن لسٹ جاری کر دی ہے۔ یہ لسٹ ایم بی بی ایس کی 309 خالی نشستوں کے لیے جاری کی گئی ہے اور اسے یو ایچ ایس کی آفیشل ویب سائٹ پر دیکھا جا سکتا ہے۔چوتھی سلیکشن لسٹ میں ایم بی بی ایس کے کم از کم میرٹ میں 0.9 فیصد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اس لسٹ کے مطابق، ابواء میڈیکل کالج فیصل آباد کا میرٹ سب سے کم 72.6227 فیصد جبکہ العلیم میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ سب سے زیادہ 91.0045 فیصد رہا۔ لاہور میں کم سے کم میرٹ عذرا ناہید میڈیکل کالج میں 74.1818 فیصد رہا نئے داخل ہونے والے امیدواروں کے لیے فیس جمع کروانے اور جوائننگ کی آخری تاریخ 26 فروری مقرر کی گئی ہے۔
لاہور سے مزید