• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرآن پڑھنے اور پڑھانے والے بہترین لوگ ہیں، عظمت قرآن کانفرنس

لاہور(خبرنگار) دینی راہنما حافظ میاں محمد نعمان نے کہا ہے کہ دینی مدارس دینِ اسلام کے قلعے ہیں۔ وہ جامعہ عمر بن عبدالعزیز گلبرگ میں 42 ویں عظمت قرآن کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ علامہ زبیر احمد ظہیر ، مولانا ناصر مدنی ، مولانا عنایت اللہ ربانی ، پروفیسر فیاض احمد سلفی ، میاں محمد اصغر ، مولانا ضیاء الرحمن فاروقی ، مولانا شعیب احمد قاسمی اور شاعر لئیق احمد نے بھے خطاب کیا۔ اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آسمان کی چھت کے نیچے اور زمین کے فرش کے اوپر سب سے افضل، بہترین اور اہل اللہ وہ لوگ ہیں جو قرآن پڑھنے پڑھانے ،اس کا اہتمام کرنے اور دنیا میں غالب کرنےکے لئے اپنی زندگیاں صرف کر رہے ہیں ۔ آخر میں علامہ زبیر احمد ظہیر نے مطالبہ کیا کہ حکمران ماہِ نزول قرآن رمضان المبارک کا تقدس ، احترام یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کرے ۔
لاہور سے مزید