• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید ہیڈ کانسٹیبل کے اہلخانہ کیلئے گھر، پتنگ بازی کیخلاف سخت کارروائی

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد عمران کے اہل خانہ کو 1 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دے دیا ہے ۔ آئی جی نے محمد عمران کی لازوال قربانی کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا ،آئی جی کی ہدایت پر پتنگ بازی ممانعت ترمیمی بل کی روشنی میں پنجاب پولیس انسداد پتنگ بازی ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کروانے میں مصروف عمل ہے ۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی ممانعت ترمیمی بل کے قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں ۔
لاہور سے مزید