• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی یوٹیوبر و اداکارہ پراجکتا کولی کی شادی کی تقریبات کا آغاز

فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا 

معروف بھارتی یوٹیوبر و اداکارہ پراجکتا کولی اور وریشنکھ کنال کی شادی کے سلسلے میں تقریبات کا آغاز ہو گیا۔

متعدد فلموں اور کامیڈی ویڈیوز کے سبب مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ پراجکتا کولی آج کل اپنی شادی کی تقریبات میں مصروف ہیں۔

پراجکتا کولی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر مہندی، مایوں اور قوالی نائٹ کی تصویریں شیئر کی ہیں۔


اداکارہ کو ہر تقریب میں سادہ انداز اپنائے دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق پراجکتا کولی اور ان کے بوائے فرینڈ و منگیتر وریشنکھ کھنال آج کرجت میں شادی کر لیں گے۔ 


شادی سے قبل بھارتی میڈیا کی جانب سے دولہا اور دلہن کے لباس، زیورات، اور مہمانوں کی فہرست سے متعلق تفصیلات شیئر کی گئی ہیں۔

پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق یہ جوڑی اپنے بڑے دن کے لیے انیتا ڈونگرے کے جوڑے پہنیں گے۔



رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک فنکشن کے لیے پراجکتا اپنی والدہ کی شادی کی ساڑھی پہنیں گی۔

یاد رہے کہ پراجکتا کولی نے ستمبر 2023ء میں اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔

انسٹاگرام پر اپنی اور وریشنکھ کنال کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا تھا کہ وریشنکھ کنال اب میرا سابق بوائے فرینڈ ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید