• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آنے والے سالوں میں حکومت کی قرضوں کی ضرورت کم ہوگی، گورنر اسٹیٹ بینک

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ آنے والے سالوں میں حکومت کی قرضوں کی ضرورت کم ہوگی۔ 

کراچی میں پاکستان بینکنگ سمٹ 2025 سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ بینک اپنے بزنس ماڈل کا از سر نو جائزہ لیں، بینکوں کے نجی شعبے کو قرضے 2004 کے مقابلے میں 2024 میں آدھی ہوگئے ہیں۔ 

گورنر اسٹیٹ جمیل احمد نے کہا کہ نجی شعبے میں 74 فیصد قرض بڑے کارپوریٹ کو دیے گئے۔

انھوں نے کہا فنانشل شعبہ کو کلائمنٹ خطرات سے استثنیٰ نہیں ہے، پائیداری کے لیے ریسرچ اور پالیسی کے ذریعے کام کرنا ہوگا۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ بینکاری شعبہ بہت اہم کام کر رہا ہے، حکومت اور اسٹیٹ بینک، بینکاری شعبے کی اہمیت سمجھتے ہیں۔

تجارتی خبریں سے مزید