• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردار قیضار خان کو فوری بازیاب کیاجائے،عجب خان میاں خیل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)میاں خیل قبائل کےسردار عجب خان میاں خیل ، داؤد شاہ و دیگر نے حکومت خیبر پختونخواہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سردار قیضار خان میاں خیل ایڈووکیٹ صدر ہائی کورٹ بار ڈیرہ اسماعیل خان کو فوری بازیاب کرایا جائے بصورت دیگر قومی شاہراہ کو بند کرکے احتجاج کریں گے ، یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر میاں خیل قوم کے ملک سلطان محمد ، عبدالغنی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ عجب خان میاں خیل نے کہا کہ میاں خیل قوم کے سردار قیضار خان میان خیل کو ڈی آئی خان کے علاقے سے اغواء کیا گیا ، جس کی مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میاخیل کاروباری اور محب وطن قبیلہ ہے ، ہم بندوق کی بجائے قلم پر یقین رکھتے ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید