• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستونگ :ظہور سمالانی کی بازیابی کیلئے قومی شاہراہ بلاک، ٹریفک معطل ہوگئی

کوئٹہ (آن لائن) مستونگ میں لاپتہ ظہور سمالانی کی بازیابی کیلئے ان کے اہلخانہ اور عزیز و اقارب نے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دھرنا دیکر روڈ بلاک کردیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی اور سڑک کی دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ گزشتہ روز میر احمد چلتن وال نے اپنے بھائی ظہور سمالانی اور دیگر کی بحفاظت بازیابی کیلئے کوئٹہ کراچی شاہراہ کو بلاک کرنے کا اعلان کیا تھا اور منگل کو قومی شاہراہ کو خواتین، بچوں کے ہمراہ دھرنا دیکر روڈ بلاک کردیا جس سے ٹرانسپورٹروں اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔پولیس اور انتظامی افسروں نے دھرنے کے شرکاء سے مذاکرات کئے تاکہ روڈ کو ٹریفک کی آمدو رفت کیلئے بحال کیا جاسکے تا حال روڈ بند ہونے کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہے۔
کوئٹہ سے مزید