• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

براہوئی ادبی سوسائٹی کے انتخابات ،افضل مراد چیئرمین منتخب

کوئٹہ (پ ر)براہوئی ادبی سوسائٹی کی نئی کابینہ کا انتخاب مکمل ہوگیا یہاں جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق براہوئی ادبی سوسائٹی کا ایک اہم اجلاس سوسائٹی کے دفتر میں ہوا، جس میں ایگزیکٹو ممبران سمیت سوسائٹی کے دیگر ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت عبوری چیئرمین پروفیسر حسین بخش ساجد نے کی۔ اس موقع پر متفقہ طور پر سوسائٹی کی نئی کابینہ کا انتخاب عمل میں آیا۔پریس ریلیز کےمطابق چیئرمین افضل مراد، وائس چیئرمین اے ڈی بلوچ ،جنرل سیکرٹری حسن ناصر،جوائنٹ سیکرٹری حسین بخش ساجد، فنانس سیکرٹری عارف ضیاء،پریس سیکرٹری مطلب مینگل ، آ ٓفس سیکرٹری عجب خان سائل دیگر شعبہ جات کی نمائندگی کے لیے شعبہ خواتین حمیرا صدف حسنی ،شعبہ یوتھ/چلڈرن حافظ اورنگ زیب ،ایگزیکٹو باڈی کے معزز اراکین میں ڈاکٹررزاق صابر،ڈاکٹر قیوم بیدار،پروفیسر خدائیداد گل ،وحید زہیر،نور خان نواب اورڈاکٹر تاج رئیسانی شامل ہوں گے ۔اجلاس کے اختتام پر سوسائٹی کے ارکان نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر نو منتخب چیئرمین افضل مراد نے ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ سوسائٹی کو جدید سائنسی اور تحقیقی بنیادوں پر منظم کیا جائے گا، تاکہ براہوئی زبان و ادب کو مزید فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ سوسائٹی کے تمام ارکان مل کر علمی و ادبی ترقی کے سفر کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھائیں گے۔یہ انتخاب نہ صرف سوسائٹی کے تنظیمی استحکام کی علامت ہے بلکہ یہ براہوئی زبان کے فروغ اور علمی سرگرمیوں کے استحکام میں بھی ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
کوئٹہ سے مزید