کوئٹہ (آن لائن) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے نگران کونسل کے امیر مولانا حافظ حسین احمد شرودی ،سابق صوبائی وزیر حاجی عین اللہ شمس، مومولانا محمد سلیمان جنرل سیکرٹری مولانا عبدالمجید نے کہا ہے کہ جمعیت بدامنی اور لاقانونیت پر خاموش نہیں رہ سکتی ، عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں آخر کب تک عوام کی جان ومال سے درندہ صفت عناصر کھیلتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام تحصیل کچلاک کے مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر ضلع کوئٹہ کے سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی ضلعی سالار مولانا علی جان ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا مفتی نیک محمد فاروقی ودیگر موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب میں مولانا حافظ حسین احمد شرودی نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہر مشکل حالات عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لئے آواز اٹھائی ہے، قومی شاہراہ کوئٹہ سے کراچی کوئٹہ سے ڈیرہ غازی خان غیر محفوظ ہو ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی مخدوش صورتحال کے حوالے سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے تمام خدشات ثابت ہو گئے ہیں۔ جمعیت موجودہ مخدوش صورتحال پر خاموش تماشائی نہیں بنے گی۔ ا نہوں نے کہا کہ 27 فروری جمعرات 2/30 جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے تمام ماتحت تحصیلوں اور یونٹوں کے امراء ونظماء کا اہم نمائندہ اجلاس بسلسلہ احترام رمضان المبارک ضلعی دفتر ایگل روڈ پر طلب کیا گیا ہے ۔